پاکستان ریلوے کے افسران چار ماہ کے ٹریول اور ڈیلی الاؤنسز نہیں لیں گے، خواجہ سعد رفیق

پاکستان ریلوے کے افسران چار ماہ کے ٹریول اور ڈیلی الاؤنسز نہیں لیں گے، خواجہ سعد رفیق

اسلام آباد: پاکستان ریلوے کے گریڈ 17 سے 22 تک کے افسران چار ماہ کے ٹریول اور ڈیلی الاؤنسز نہیں لیں گے۔

سندھ میں ریلوے آپریشن معطل کرنے کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق اس بات کا اعلان پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے کے گریڈ 17 سے 22 تک کے افسران 4 ماہ کے ٹریول اور ڈیلی الاؤنسزنہیں لیں گے۔

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے مطابق ریلوے افسران جون سے ستمبر تک کے ٹریول اور ڈیلی الاؤنسز نہیں لیں گے۔

پاکستان میں 23 فیصد ریلوے انجن اور24فیصد ریل ویگن ناقابل استعمال قرار

ہم نیوز کے مطابق خواجہ سعد رفیق کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ریلوے افسران کا الاؤنسز نہ لینے کا فیصلہ پاکستان ریلویز کے محدود وسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں