سیہون شریف: سیلابی پانی انڈس ہائی وے پر پہنچ گیا، سڑک ٹریفک کیلئے بند

سیہون شریف: سیلابی پانی انڈس ہائی وے پر پہنچ گیا، سڑک ٹریفک کیلئے بند

سیہون شریف: منچھر جھیل کا سیلابی پانی انڈس ہائی وے روڈ پر پہنچ گیا ہے جس کی وجہ سے سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

آرمی چیف نے یوم دفاع و شہدا بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں گزارا، متاثرین سے ملاقات کی

ہم نیوز کے مطابق لاڑکانہ و حیدرآباد انڈس ہائی وے روڈ مکمل طور پر سیلابی پانی کی زدمیں آ گیا ہے، سیلابی ریلے سے ٹول پلازہ کے قریب واقع چھوٹا پل بھی گر گیا ہے۔

سیلابی پانی آنے اور پل گر جانے کے بعد دادو اور لاڑکانہ کا سیہون شریف اور حیدرآباد سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔

موٹر وے پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ واہڑسے لے کرسیہون ٹول پلازہ تک انڈس ہائی وے روڈ پر سیلابی پانی کھڑا ہے۔

منچھر جھیل پر کٹ لگانے کے بعد متعدد دیہات زیر آب

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موٹروے پولیس اورسندھ پولیس نے زیر آب سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کرکے سیہون ٹول پلازہ سے روڈ ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند کردیا ہے۔


متعلقہ خبریں