برطانوی وزیر اعظم لز ٹرس کی نئی کابینہ کا اعلان


لندن: وزیر اعظم لزٹرس کی جانب سے نئی کابینہ کے ارکان کا اعلان کر دیا گیا، لزٹرس نے کاسی کوارٹنگ کو چانسلر بنا دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سویلا بریورمین کو ہوم سیکرٹری جبکہ تھریس کوفی کو ہیلتھ سیکرٹری اور ڈپٹی وزیر اعظم بنا دیا گیا ہے، جیمز کلیورلی برطانیہ کے نئے سیکرٹری خارجہ مقرر، بین ویلس کو سیکرٹری دفاع  اور وینڈی مورٹن کو چیف وہپ کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا۔

5 ستمبر کو حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی کی رکن لز ٹرس برطانیہ کی نئی وزیراعظم منتخب ہوگئی تھیں، نومنتخب وزیراعظم لز ٹرس کو81 ہزار 326 ووٹ ملے، ان کے حریف رشی سونک کو 60 ہزار 399 ووٹ مل سکے۔

برطانوی کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ،ڈومینک راب نائب وزیراعظم، لز ٹرس وزیر خارجہ مقرر

وزارت عظمیٰ کی دوڑ کیلئے 11 امیدوار سامنے آئے تھے۔ ٹوری اراکین پارلیمنٹ کے ووٹنگ کے مختلف مراحل کے بعد لز ٹرس اور رشی سونک میدان میں رہ گئےتھے۔

فتح کا اعلان ہونے کے بعد پہلی تقریر میں انہوں نے ٹیکسوں میں کمی اور معاشی ترقی کا وعدہ کیا۔لز ٹرس پہلی بار 2010 میں نورفوک سے رکن پارلیمٹ منتخب ہوئی تھیں۔

وہ ڈیوائس کیمرون، ٹریزا مے اور بورس جانسن کی کابینہ میں ذمہ داریاں نبھا چکی ہیں۔ لز ٹرس نے انتخابی مہم میں کہا تھا وہ انرجی بلز کے مسئلے سے چند ہفتوں میں نمٹ لیں گی۔


متعلقہ خبریں