منی لانڈرنگ کیس:وزیر اعظم شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی بریت کی درخواست دائر


 ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں وزیر اعظم شہبازشریف اور حمزہ شہباز نے بریت کی درخواست دائر کردی۔

اسپیشل سینٹرل کورٹ لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔وزیر اعظم شہبازشریف اور حمزہ شہباز نے بریت کی درخواست دائر کردی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کےلیے منی لانڈرنگ مقدمہ بنایا۔کوئی شواہد سامنے نہیں آئے،عدالت منی لانڈرنگ چالان سے بری کرنے کا حکم دے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیرِاعظم شہباز شریف ڈیرہ اسماعیل خان کیلئے روانہ

دوسری جانب عدالت میں وزیر اعظم شہباز شریف کی حاضری معافی کی درخواست جمع کرادی گئی۔ وکیل نے بتایا کہ  وزیراعظم شہباز شریف آج عدالت پیش نہیں ہو سکتے۔سیلاب کی صورتحال کے باعث شہباز شریف مصروف ہیں ۔

فاضل جج نے کہاکہ شہباز شریف دس منٹ کے لیے عدالت پیش نہیں ہوسکتے ؟ ایک ماہ کی تاریخ تھی اس کے باوجود پیش نہیں ہوئے۔یہ کیس کونسا روزانہ کی بنیاد پر چل رہا ہے،فاضل جج نے کہا کہ آج شہباز شریف کےسیلاب زدہ علاقوں کے کتنے دورے ہیں اس کی تفصیلات پیش کریں۔

عدالت نے منی لانڈرنگ کیس  میں وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت کی درخواست پر ایف آئی اے سے جواب طلب کر تے ہوئے  کیس کی سماعت 17 ستمبر تک ملتوی کردی۔


متعلقہ خبریں