کوئٹہ:منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن میں 8 منشیات فروش ہلاک


کوئٹہ میں مبینہ منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن میں 8 منشیات فروش ہلاک ہو گئے۔

کوئٹہ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ شہر کے وسط میں واقع سٹی نالہ میں منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 8 منشیات فروش مارے گئے۔

پولیس کے مطابق سٹی نالہ میں قائم کئی عارضی اڈے مسمار کر دیئے گئے۔ منشیات فروشوں کے اڈے سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کی گئیں۔ لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔


متعلقہ خبریں