توشہ خانہ کیس: تحائف کے بدلے 3کروڑ سے زائد رقم ادا کی، عمران خان نے الیکشن کمیشن میں جواب جمع کروا دیا


الیکشن کمیشن میں توشہ خانہ ریفرنس کیس، سابق وزیراعظم عمران خان نے جواب الیکشن کمیشن میں جمع کروا دیا۔

سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے جمع کرایا گیا جواب 60 صفحات پر مشتمل ہے، جواب میں لکھا گیا ہے کہ عمران حکومت کے ساڑھے 3 سال کے دوران 329 تحائف موصول ہوئے، توشہ خانہ کے 58 تحائف سابق وزیراعظم عمران خان اور انکی اہلیہ نے وصول کیے، جن میں سے 30 ہزار سے زائد مالیت کے 14 تحائف سابق وزیراعظم عمران خان اور اہلیہ کو ملے۔

یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ کیس: عمران خان نے جواب جمع کرانے کیلئے پھر مہلت مانگ لی

عمران خان کی جانب سے جمع جواب میں مزید بتایا گیا ہے کہ تمام تحائف ٹیکس ریٹرن اور اثاثوں کی تفصیلات میں موجود ہیں، توشہ خانہ تحائف کے 4 یونٹ بیچے گئے جبکہ توشہ خانہ تحائف کے عوض 3کروڑ سے زائد کی رقم ادا کی گئی۔


متعلقہ خبریں