قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا تاج رضوان نے چھین لیا

Rizwan-and-Babar

بابر اعظم، محمد رضوان نے سٹے باز کمپنیوں کی کروڑوں روپے کی پیشکش ٹھکرادی


لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور بلے باز محمد رضوان ٹی 20 رینکنگ میں پہلے نمبر پر آ گئے.

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 رینکنگ جاری کر دی۔ قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز محمد رضوان نے ٹی 20 رینکنگ میں کپتان بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک ہزار دنوں پر ٹی 20 کا تاج سرپر سجائے رکھا تاہم اب وہ اس پوزیشن سے محروم ہونے کے بعد دوسری پوزیشن پر آ گئے ہیں۔

بابر اعظم کی نمبر ون پوزیشن قومی ٹیم کے بہترین بلے باز محمد رضوان نے چھین لی۔ محمد رضوان 815 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور بابر اعظم 794 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر آ گئے ہیں، جبکہ جنوبی افریقہ کے ایڈن مرکرم تیسرے اور بھارت کے سوریا کمار چوتھے نمبر پر ہیں۔

محمد رضوان، مصباالحق اور بابر اعظم کے بعد پاکستان کے تیسرے بیٹس مین ہیں جو ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

 

 

ایشیا کپ 2022 میں پاکستان اب تک تین میچز کھیل چکا ہے جس میں دو میں اسے کامیابی جبکہ ایک میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ان تین میچوں میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی کارکردگی کافی مایوس کن رہی۔انہوں نے 11 کی اوسط سے 33 رنز بنا رکھے ہیں۔

بابراعظم کے برعکس قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اس وقت ایشیا کپ میں سب سے زیادہ اسکور کرنے والے کرکٹر ہیں۔انہوں نے 96 کی اوسط سے 192 رنز بنا رکھے ہیں۔


متعلقہ خبریں