جمائما کی فلم کا ٹریلر جاری، سجل علی کا اہم کردار

وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ، برطانوی فلم ساز و لکھاری جمائما گولڈ اسمتھ کی پروڈیوس کردہ فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ’ (What’s Love Got To Do With It) کا پہلا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا۔

فلم میں پاکستان اور بھارت سے سجل علی اور شبانہ اعظمی جلوہ گر ہوں گی، جبکہ فلم میں مرکزی کرداروں میں للی جیمز اور شہزاد لطیف نظر آئیں گے۔

عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما رومانوی کامیڈی فلم بنائیں گی

بطور رائٹر جمائما کی یہ پہلی فلم ہے، فلم کی دیگر کاسٹ میں عاصم سی، شیکھر کپور، للی جیمز، ایما تھومپسن، شہزاد اور روب برائیڈون شامل ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sajal Ali (@sajalaly)

رپورٹ میں بتایا گیا کہ رومانوی کامیڈی فلم میں راحت فتح علی خان کے دو گانے بھی شامل ہیں جب کہ فلم کی کاسٹ میں آسکر ایوارڈ یافتہ ہولی وڈ اداکارہ ایما تھومپسن بھی شامل ہیں۔

فلم کی ہدایات بولی وڈ فلم ساز شیکھر کپور دے رہے ہیں،جبکہ فلم کی کہانی جمائما گولڈ اسمتھ نے لکھی ہے جس کی کہانی برطانوی نژاد لڑکی اور پاکستانی نژاد لڑکے کی محبت کے گرد گھومتی ہے۔

متعلقہ خبریں