انٹر بینک میں ڈالر مزید 2 روپے مہنگا

ڈالر

کراچی: ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے تاہم آج پھر ڈالر 2 روپے مہنگا ہو گیا۔

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کے ساتھ ہی روپے کی قدر میں مزید کمی آ گئی۔ انٹر بینک میں ڈالر مزید 2 روپے مہنگا ہو کر 223 روپے 42 پیسے پر بند ہوا۔

انٹر بینک میں رواں ہفتے ڈالر 4 روپے 44 پیسے مہنگا ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کا اتار چڑھاؤ، گاڑیوں کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ؟ کتنی کمی ہوئی؟

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے مہنگا ہو کر 234 روپے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز بھی انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں  ایک روپے 56 پیسے کا اضافہ ہوا تھا اور رواں ہفتے کاروبار کے پہلے روز بھی ڈالر کی قیمت میں 88 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں