سندھ کے تمام سرکاری محکموں میں نئی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائد

سندھ کے تمام سرکاری محکموں میں نئی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائد

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تمام سرکاری محکموں میں نئی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائد کردی ہے۔

بارش کی پیشن گوئی تھی، اندازے غلط ہونے کی وجہ سے صحیح تیاری نہیں کر سکے، وزیراعلیٰ سندھ

ہم نیوز کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے پابندی عائد کیے جانے پر محکمہ سروسز کی جانب سے صوبے کے تمام محکموں کے سیکریٹریز کو تحریری ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

محکمہ سروسز سندھ کی جانب سے جاری کردہ تحریری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ نئی گاڑیوں کی خریداری پر وزیر اعلیٰ سندھ نے فوری پابندی لگا دی ہے۔

سید مراد علی شاہ کی جانب سے اس ضمن میں تمام صوبائی سیکریٹریز کو ہدایات دی گئی ہیں کہ فوری طور پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔

بھان سعید آباد، ٹلٹی اور بھنبھا کو سیلابی پانی سے خطرات لاحق: درجنوں دیہاتوں کو خالی کرنے کے احکامات جاری

ہم نیوز کے مطابق محکمہ سروسز سندھ نے جاری کردہ تحریری ہدایات میں کہا ہے کہ آئندہ احکامات تک محکمے نئی سرکاری گاڑیوں کی خریداری روک دیں۔


متعلقہ خبریں