ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے اموات کی تعداد ایک ہزار 355 ہو گئی


ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے اموات کی تعداد ایک ہزار 355 ہو گئی۔

این ڈی ایم اے کے مطابق ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سےمزید 12 افراد جاں بحق ہو گئے۔سندھ میں مزید 6 افراد جاں بحق ہوئے۔خيبرپختونخوا میں  مزید 2 افراد  مارے گئے۔بلوچستان میں سیلاب کے باعث 3 افراد جاں بحق ہوئے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمیٹ اتھارٹی کے مطابق ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار 355 ہو گئی ہے۔بلوچستان میں اب تک کل 263 اور پنجاب میں 191 افراد سیلاب سے جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:بھان سعید آباد، ٹلٹی اور بھنبھا کو سیلابی پانی سے خطرات لاحق: درجنوں دیہاتوں کو خالی کرنے کے احکامات جاری

گلگت بلتستان 22 اورآزاد کشمیر میں44 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ملک بھر میں اب تک زخمى افرادکی تعداد 12 ہزار 722 ہو گئى۔

ملک بهر میں 80 اضلاع بارشوں اور سيلاب سے تاحال متاثر ہيں۔ 3 کروڑ 30 لاکھ 46 ہزار 329 افراد بارشوں سے متاثر ہوئے ہیں۔

ملک بھر میں  6579 کلو ميٹر سڑکیں بارشوں اور سيلاب  میں بہہ گئیں۔ 7 لاکھ 53 ہزار 187 مويشيوں کو نقصان پہنچا۔

 


متعلقہ خبریں