امریکا کی پاکستان کو ایف 16 طیاروں کےسامان کی فروخت کی منظوری


امریکا نے پاکستان کو ایف 16 طیاروں کی مرمت کیلئے سامان اورآلات  فروخت  کرنےکی منظوری دے دی۔

امریکی محکمہ خارجہ نے 45 کروڑ ڈالر کے معاہدےکی منظوری دے دی۔پینٹاگون کے مطابق امریکی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن کارپوریشن پاکستان کو لڑاکا طیاروں کا سامان دینے کی مجاز ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا کا سیلاب متاثرین کیلئے مزید 3کروڑ ڈالر امداد دینے کا اعلان

پینٹاگون نے بیان میں کہا ہے کہ  امریکی ڈیفنس سیکیورٹی کوآپریشن ایجنسی نے کانگریس کو نئی غیر ملکی فوجی فروخت کے بارے میں مطلع کر دیا۔

بیان کے مطابق مجوزہ فروخت امریکہ کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کے مقاصد کی حمایت کرے گی۔پاکستان کو آلات کی فروخت سے خطے میں بنیادی فوجی توازن نہیں بدلے گا۔


متعلقہ خبریں