گاڑی کوحادثے سے بچانے،درجہ حرارت ناپنے والے سینسرز ، ایپل واچ سیریز 8 متعارف


آئی فون 14 کے ساتھ ہی ایپل واچ سیریز 8 بھی متعارف کرادی گئی ہے، جس میں گاڑی کو ہونے والے حادثے کی نشاندہی، درجہ حرارت ناپنے والے سینسرز جن سے اوویولیشن سائیکل کی جا سکے گی اور ایک نئی کم پاور موڈ کی آپشن شامل کی گئی ہے۔

واچ میں موجود معلومات خفیہ رکھنے کیلئے ڈیوائسز پر ڈیٹا کو خفیہ رکھنے کے لیے اینکرپٹ کیا جاتا ہے اور اس تک رسائی حاصل کرنے کے لیے پاس کوڈ یا بائیومیٹرک کی ضرورت ہوتی ہے۔

واچ میں موجود سینسرز کی مدد سے یہ گھڑی آپ کی حفاظت بھی کرے گی، بڑے حادثے کو جانچنے میں کامیاب ہونے کے ساتھ ، گھڑی فوری طور پر ایمرجنسی سروسز کو مطلع کرنے لوکیشن بتانے اور ایمرجنسی کانٹیکٹس کو اطلاع دینے کا کام بھی کرے گی۔ سیریز 8 میں آئی فون سے لیا ایک لو پاور موڈ بھی موجود ہے جس سے واچ کی 36 گھنٹے کی بیٹری لائف ممکن ہو گی۔

بی بی سی کے مطابق ایپل واچ سیریز 8 کی امریکہ میں قیمت 399 ڈالر ہے جبکہ برطانیہ میں یہ 419 پاؤنڈز میں دستیاب ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اب سیٹلائٹ کے ذریعے کال کرنا ممکن، ایپل کا آئی فون 14 متعارف

ایپل واچ الٹرا ایسی گھڑی ہے جسے تیراکی کے دوران، دھول میں اور گرنے کے باعث نقصان نہیں پہنچے گا۔ تمام الٹرا واچز کی ایک مرتبہ چارج کرنے پر 36 گھنٹے کی بیٹری لائف ہوتی ہے اور 60 گھنٹوں کی مجموعی بیٹری لائف ہوتی ہے۔

ایپل کا دعویٰ ہے کہ اس گھڑی میں اتنی بیٹری لائف ہے جو صارفین کو الٹرا ٹرائتھلون مکمل کرنے کا موقع دے گی جس میں تیراکی، سائکلنگ اور دوڑ شامل ہو گی۔

ایپل الٹرا واچ کی قیمت امریکہ 799 ڈالر جبکہ برطانیہ میں 849 پاؤنڈ ہے۔


متعلقہ خبریں