انٹربینک میں ڈالر مزید 96 پیسے مہنگا ہو گیا

ڈالر

کراچی: روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان برقرار ہے۔ انٹربینک میں ڈالر مزید 96 پیسے مہنگا ہو گیا۔

ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور ڈالر کی قیمت مزید اضافے کے بعد انٹربینک میں ڈالر 236 روپے 84 پیسے کا ہو گیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق آج پھر کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 96 پیسے کا اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت اوگرا ختم کرنے جا رہی ہے، ہر پمپ من مانے ریٹ پر پیٹرول فروخت کریگا، آل پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن

گزشتہ روز بھی انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 68 پیسے اضافے کے بعد 235 روپے 88 پیسے پر بند ہوا تھا۔

واضح رہے کہ رواں کاروباری ہفتے میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کا رجحان رہا۔


متعلقہ خبریں