پاکستان کی معیشت، سیاست تباہ کرنے والوں کو خود نقصان ہو گا، شیخ رشید

دوستی اور دشمنی دونوں بھرپور نبھائی، چلے کے اثرات ابھی تک ہیں، شیخ رشید

راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جو پاکستان کی معیشت اور سیاست کو تباہ کرنے آئے ہیں ان کو خود نقصان ہو گا۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ آج فتح جنگ عدالت میں چالان پیش کر دیا ہے۔ سعودی عرب کیس میں مجھے نامزد کیا گیا جہاں پر میں موجود بھی نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ آج عدالت نے کہا آئندہ سماعت پر فرد جرم لگائیں گے، یہ جھوٹوں، نااہلوں کی حکومت ہے اور سچ کی فتح ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: میرے خلاف توہین عدالت کی کارروائی قابل سماعت نہیں، عمران خان

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ جو پاکستان کی معیشت اور سیاست کو تباہ کرنے آئے ہیں ان کو خود نقصان ہو گا اور جلد عمران خان کی فتح ہو گی۔


متعلقہ خبریں