بھارتی ٹیم پاکستان سے شکست پر بہانے گھڑنے لگی، ریفری کو پاکستانی ٹیم کی شکایت کردی

team india

بھارتی ٹیم ایشیا کپ میں پاکستان سے شکست پر بہانے گھڑنے لگی۔  پاکستان کرکٹ ٹیم پر میچ میں خلل پیدا کرنے کا الزام لگا دیا۔

ایشیا کپ میں پاکستان سے ہارنے کا دکھ بھارتی ٹیم کو بھلائے نہیں بھول رہا۔  بھارتی ٹیم گرین شرٹس کی شکایت لیے میچ ریفری کے پاس پہنچ گئی۔

بھارتی ٹیم نے اپنی شکست اور خراب کارکردگی کا ملبہ پاکستانی ٹیم پر ڈال دیا۔بھارتی ٹیم نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے میچ میں خلل پیدا کیا۔

یہ بھی پڑھیں:  ایشیا کپ: میچ ہارنے کے بعد افغانیوں نے پاکستانی تماشائیوں کو کرسیاں ماریں

بھارتی اسکواڈ  نےمیچ ریفری  سے شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیٹنگ کے دوران پاکستان ٹیم نے جان بوجھ کر تاخیر کی۔پاکستان کی جانب سے تاخیر کے باعث ہم میچ ہارے۔

بھارتی سورماوں  نے احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان ٹیم کے بیٹرز نے جان بوجھ کر گلوز منگوائے اور بیٹ تبدیل کئے۔ ہمارے بالرز کو انتظار کروایا۔میچ رکنے سے ہمارا فوکس اور مومینٹم بدلنے کی کوشش کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی رائیڈرز ایپ اور بھارتی فوڈ ڈلیوری ایپ میں ٹوئٹر جنگ

میچ ریفری نے بھارتی ٹیم کی  شکایت کو بے بنیاد قرار دے کر تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔ میچ ریفری نےجواب دیا کہ پاکستان ٹیم نے کوئی تاخیر نہیں کی، بریک کے دوران گلوز اور بیٹ تبدیل کئے گئے۔


متعلقہ خبریں