سڑکوں پہ آکر آواز بلند کرنے کے علاوہ راستہ نہیں، اہلیان کراچی اپنی حفاظت کا انتظام کریں، خالد مقبول


 کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ سڑکوں پہ آکر اپنی آواز بلند کرنے کے علاوہ ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں، اہلیان کراچی آپ اپنی حفاظت کا انتظام کریں۔

اسلام آباد، راولپنڈی اور کراچی میں گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ جاری

ہم نیوز کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ملک میں جب سب کی توجہ سیلاب اور اس کی تباہی کی طرف مرکوز ہے، شہر قائد میں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال انتہائی خراب ہوتی جا رہی ہے، جرائم پیشہ افراد دندناتے پھر رہے ہیں، ان کا تعلق اس شہر سے بھی نہیں ہے، شہر کے 300 سے زائد بیٹے ڈاکوؤں نے اب تک قتل کردیے ہیں۔

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ موجودہ حالات میں بھی ایک شہر اس ملک کی معیشت کو چلا رہا ہے لیکن وفاقی و صوبائی حکومتوں کو اس شہر کے امن و عامہ سے کوئی سروکار نہیں، نہ جرائم پیشہ اور نہ ہی پولیس اس شہر سے تعلق رکھتی ہے، پوری ٹینکر مافیا کا تعلق بھی اس شہر سے نہیں ہے۔

کراچی میں اسٹریٹ کرائم بے قابو، وارداتوں میں ریکارڈاضافہ

انہوں نے کہا کہ اس شہر کے لوگ دگنا بجلی کا بل ادا کرتے ہیں، پورا شہر کچرے کا ڈھیر بن چکا ہے، ہم نے پچھلی حکومت سے معاہدہ عوامی مفاد میں کیا، ہم نے موجودہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے بھی جو معاہدے کئے وہ بھی عوامی مفاد کیلئے کئے لیکن اس شہر کو دنیا کی سب سے بڑی کچی آبادی بنا دیا گیا ہے۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اس شہر کو مردم شماری میں کم کر کے دکھایا گیا، موجودہ حلقہ بندیوں میں اس شہر کی نمائندگی کا حق بھی کم کر دیا گیا، ہم چاہتے ہیں کہ الیکشن جلد ہوں مگر انصاف کے ساتھ ہوں، ہم چاہتے ہیں کہ عدالتیں انصاف کریں۔

کراچی:کم سن لڑکوں کے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف

ہم نیوز کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ میں یہاں کی تمام سیاسی قوتوں سے بھی کہتا ہوں ہماری آواز سے آواز ملائیں، سپریم کورٹ کو اسٹریٹ کرائمز کی صورتحال پر از خود نوٹس لینا چاہیے۔


متعلقہ خبریں