ایشیا کپ: بھارت نے افغانستان کو 101 رنز سے شکست دے دی

ایشیا کپ: بھارت نے افغانستان کو 101 رنز سے شکست دے دی

دبئی: ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں  بھارت نے اپنے آخری میچ میں افغانستان کو باآسانی 101 رنز سے شکست دے دی۔

ایشیا کپ کی ٹرافی بولنے سے نہیں جیتی جاتی، بابر اعظم

ہم نیوز کے مطابق بھارت نے جیت کے لیے 213 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں افغانستان کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر صرف 111 رنز بنا سکی۔

افغانستان کی جانب سے ابراہیم زادران 64 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ ان کے علاوہ راشد خان نے 15 اور مجیب الرحمان نے 18 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے بھوونیشور کمار نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 اوورز میں صرف 4 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے سنچری بنا کر مداحوں کا انتظار ختم کردیا

بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی نے شاندار سنچری بنائی ہے۔ انہوں نے 122 اور کے ایل راہول نے 62 رنز بنائے تھے۔

بھارت کی جانب سے سریا کمار یادیو صرف 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ افغانستان کی جانب سے فرید خان نے دو وکٹیں حاصل کی ہیں۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں افغانستان نے اپنے آخری میچ میں بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

نسیم شاہ کے دو چھکے، ایک جیت سے دو شکار، پاکستان کے دونوں پڑوسی ایشیا کپ سے باہر

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کیھلے جانے والے میچ میں افغانستان کے کپتان محمد نبی نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

بھارتی کپتان روہت شرما آج کا میچ نہیں کھیل رہے ہیں ان کی جگہ نائب کپتان کے ایل راہول بھارتی ٹیم کے کپتان کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

بھارت ایشیا کپ سے باہر؟اب بیٹھ کر اگر مگر سوچے گا

میچ کے لیے بھارتی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ کے ایل راہول کے مطابق روہت آرام کے غرض سے آج کے میچ کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ افغانستان اور بھارت پہلے ہی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکے ہیں، بھارت اور افغانستان کو سپر فور مرحلے میں اپنے دنوں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ایشیا کپ: میچ ہارنے کے بعد افغانیوں نے پاکستانی تماشائیوں کو کرسیاں ماریں

ہم نیوز کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 11 ستمبر کو ایشیا کپ کا فائنل کھیلا جائے گا۔


متعلقہ خبریں