ضمنی الیکشن کیلئے وزارت داخلہ سے فوج اور رینجرز طلب کی تھی، یقین دہانی نہیں کرائی گئی: سیکریٹری الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن

اسلام آباد: ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں کیا گیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان: 13 حلقوں کے ضمنی انتخابات ملتوی

ہم نیوز کے مطابق منعقدہ اجلاس میں سیکریٹری الیکشن کمیشن نے صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے  بتایا کہ بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے سندھ ، خیبرپختونخوا اور جنوبی پنجاب میں ذرائع آمد ورفت مخدوش ہیں، ٹرانسپورٹ کا نظام درہم برہم  ہے اور قومی ایمرجنسی کی صورتحال ہے۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن نے منعقدہ اجلاس کو آگاہ کیا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے سیلاب متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے میں مصروف ہیں۔

آپ نے سر پھرے بندے کو نوٹس بھیجا؟ پی اے سی : 9حلقوں سے ایک فرد کا الیکشن لڑنا زیادتی ہے مگر قانون خاموش ہے، الیکشن کمیشن

انہوں نے دوران بریفنگ آگاہ کیا کہ الیکشن کمیشن نے وزرات داخلہ سے ضمنی انتخابات کیلئے پاک فوج اور رینجرز طلب کی تھی، قومی ایمرجنسی کی وجہ سے الیکشن کے انعقاد کیلئے ان کی تعیناتی کی یقین دہانی نہیں کروائی گئی جب کہ صوبائی الیکشن کمشنرز سندھ، خیبرپختونخواہ اور پنجاب نے انتخابات کے انعقاد کو ناممکن قراردیا۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ مختلف سرکاری عمارتوں میں سیلاب متاثرین کو رکھا گیا ہے، انتخابات کا پرامن انعقاد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔

وزیر داخلہ کا حکومت چھوڑ کر الیکشن میں جانے کا مشورہ

ہم نیوز کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضمنی انتخابات میں پاک فوج، رینجرز اور کانسٹیلبری کی دستیابی ضروری ہے، ضمنی انتخابات کی صرف پولنگ کی تاریخوں کو ملتوی کیا جاتا ہے، باقی مراحل الیکشن شیڈول کے مطابق مکمل ہوں گے۔


متعلقہ خبریں