سیلابی پانی اترنے کے بعد ریلوے کا پشاور سے روہڑی روٹ بحال

rehman baba express

پشاور سے کراچی جانے والی رحمان بابا ایکسپریس حادثے کا شکار


لاہور: سیلابی پانی اترنے کے بعد پاکستان ریلوے کا پشاور سے روہڑی روٹ بحال ہو گیا ہے۔

سندھ میں ریلوے آپریشن معطل کرنے کا اعلان

ہم نیوز نے ترجمان پاکستان ریلویز کے حوالے سے بتایا ہے کہ  13 دن کے بعد آج رات پشاور سے روہڑی تک پہلی ٹرین روانہ ہو گی۔

ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق خیبر میل پشاور سے لاہور، رحیم یارخان  اور بہاولپور سے روہڑی تک جائے گی۔

پاکستان ریلویز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دو دن کے بعد رحمان بابا ٹرین براستہ فیصل آباد سے لاہور اور روہڑی تک روانہ ہو گی۔

پاکستان ریلوے کے افسران چار ماہ کے ٹریول اور ڈیلی الاؤنسز نہیں لیں گے، خواجہ سعد رفیق

ہم نیوز کے مطابق ریلویز ترجمان کا کہنا ہے کہ ریلوے ٹریک کی بحالی کے ساتھ 10 اکتوبر تک مزید ٹرینیں بھی چلائی جائیں گی۔


متعلقہ خبریں