ملکہ الزبتھ دوم دنیا سے رخصت ہو گئیں: برطانیہ میں 10 روزہ سوگ


لندن: ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم دنیا سے رخصت ہوگئیں۔ ان کی عمر 96 سال تھی۔ برطانوی حکومت کی جانب سے ملک میں دس روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

ملکہ برطانیہ کی تخت نشینی کی پلاٹینیم جوبلی تقریبات کا اختتام

ہم نیوز نے برطانوی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ شاہی محل بکنگھم پیلس نے ملکہ برطانیہ کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔ وہ برطانیہ کی سب سے طویل عرصے تک حکمرانی کرنے والی ملکہ تھیں۔ ان کی شادی شہزادہ فلپ کے ساتھ 1947 میں ہوئی تھی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق ملکہ کی تدفین لندن برج آپریشن کے منصوبے کے تحت سر انجام پائے گی، ملکہ کے تابوت کو شاہی ٹرین پر سینٹ پینکراس ریلوے اسٹیشن لندن منتقل کیا جائے گا اور پھر ریلوے اسٹیشن سے  تابوت بکنگھم پیلس لایا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملکہ کی آخری رسومات دس روز بعد ویسٹ منسٹرا بے پر ادا کی جائیں گی اور ملکہ کی آخری رسومات کے وقت دو منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی جس کے بعد ملکہ کو کنگ جارج ششم میموریل چیپل ونڈزر میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ملکہ کی آخری رسومات کی ادائیگی کے دن قومی تعطیل ہوگی، ملکہ کو سپرد خا ک کیے جانے کے دن لندن اسٹاک، بینکس اور دیگر تمام اہم ادارے بند رہیں گے۔

شہزادہ فلپ کی وصیت 90 سالوں تک راز رہے گی

واضح رہے کہ 21 اپریل 1926 کو لندن میں پیدا ہونے والی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کو ڈاکٹروں نے طبی نگرانی میں رکھا تھا جب کہ شاہی خاندان اسکاٹ لینڈ پہنچ گیا تھا جس پر برطانوی سیاسی اور مذہبی رہنماؤں کی تشویش میں اضافہ ہوا تھا۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانیہ کے سب سے طویل عرصے تک خدمات انجام دینے والی 96 سالہ ملکہ برطانیہ گزشتہ سال اکتوبر سے صحت کے مسائل سے دوچار ہیں، انہیں چلنے اور کھڑے ہونے میں مشکلات درپیش تھیں۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق ان کے بچے پہلے سے ہی بالمورل کی طرف روانہ ہو چکے تھے جن میں ولی عہد 73 سالہ شہزادہ چارلس، 72 سالہ شہزادی عینی، 72 سالہ شہزادہ اینڈریو اور 58 سالہ شہزادے ایڈورڈ شامل ہیں۔

ان کے ہمراہ شہزادہ چارلس کے بڑے صاحبزادے شہزادہ ولیم، ان کے چھوٹے بیٹے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن بھی شامل ہیں جو شاہی زندگی کو ترک کر کے امریکہ جانے کے بعد غیر معمولی دورے پر برطانیہ آئے ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ ملکہ برطانیہ کو سب سے زیادہ عرصے تک حکمرانی کا اعزاز بھی اسی سال حاصل ہوا تھا، 6 فروری کو ان کی تخت نشینی کے 70 سال مکمل ہوئے تھے۔

شہزادہ فلپ کی آخری رسومات: شاہی خاندان فوجی یونیفارم نہیں پہنے گا

دنیا بھر لوگوں کی بہت بڑی تعداد ملکہ برطانیہ کو پہنچاتی ہے، وہ اپنی پلاٹینم جوبلی سال میں تھیں، انہوں نے اپنے والد کنگ جارج ششم کی جانشینی کے 70 سال مکمل کرلیے تھے۔


متعلقہ خبریں