امریکہ نے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے 3 کروڑ ڈالر کا اعلان کیا، امریکی قونصلر


کراچی: امریکی قونصلر ڈیرک چولیٹ نے کہا ہے کہ امریکہ نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے 3 کروڑ ڈالرز کا اعلان کیا ہے اور مشکل وقت میں سندھ حکومت کے ساتھ ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے امریکی قونصلر ڈیرک چولیٹ نے ملاقات کی۔ اس موقع پر سیلاب کی تباہ کاریوں، متاثرین کی امداد اور دیگر امور پر گفتگو کی گئی۔ امریکی قونصلر ڈیرک چولیٹ نے سیلاب کے باعث جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ڈیرک چولیٹ نے کہا کہ مشکل وقت میں سندھ حکومت کے ساتھ ہیں اور امریکی حکومت پاکستان کی سیلابی صورتحال سے باخبر ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 3 کروڑ ڈالرز کا اعلان کیا اور 11 لاکھ ڈالر کی گرانٹ بھی دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے عالمی برادری سے امداد کی اپیل کرتا ہوں، انتونیو گوتریس

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت سیلاب کو روکنے کے لیے ہنگامی اقدامات کر رہی ہے اور متاثرین کو ریسکیو کرنے کے بعد انہیں خیمہ بستیوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بارشوں میں 10.48 ملین لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 6 لاکھ متاثرین خیمہ بستیوں میں مقیم ہیں۔


متعلقہ خبریں