کراچی والوں کیلئے بجلی 4 روپے 12 پیسے فی یونٹ سستی

Electricity

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کے لیے جولائی کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4 روپے 12 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔

نیپرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک نے 3 روپے 48 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی، اتھارٹی نے 31 اگست 2022 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی اور اب اس کی منظوری دے دی گئی۔

جون کا ایف سی اے صارفین سے 11 روپے 10 پیسے فی یونٹ اضافے کے ساتھ چارج کیا گیا تھا اور جولائی کا ایف سی اے جون کی نسبت صارفین سے 15 روپے 22 پیسے کم چارج کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی قیمت میں پھر اضافہ، 228 روپے 18 پیسے کا ہو گیا

نیپرا کے مطابق اس کا اطلاق صرف 1 ماہ کے لیے ہو گا اور اس کا اطلاق لائف لائن صارفین کے سوائے کے الیکٹرک کے تمام صارفین ہو گا۔


متعلقہ خبریں