پنجاب میں خصوصی ملازمین کیلئے کنوینس الاؤنس بڑھانے کا اعلان

پرویز الہی کا شیخ رشید کی حمایت کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے صوبے میں خصوصی ملازمین کے لیے کنوینس الاؤنس بڑھانے کا اعلان کر دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت کابینہ اسٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کا اجلاس ہوا جس میں صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اہم فیصلے کئے گئے۔

اجلاس میں خصوصی ملازمین کیلئے کنوینس الاؤنس 2 ہزار سے بڑھا کر 6 ہزار روپے کرنے کی منظوری دی گئی۔

اس موقع پر چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ سیکریٹری اسپیشل ایجوکیشن اپنے اداروں کےدورے کر کے رپورٹ پیش کریں اور خصوصی ملازمین کو اپنے آبائی علاقوں کے قریب اداروں میں پوسٹنگ دی جائے۔

اجلاس میں خصوصی ملازمین، میوزک ٹیچرز او ربریل ٹیچرز کی پوسٹوں کو بھی اپ گریڈ کرنے کی منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ 664 خصوصی ڈیلی ویجز ملازمین کی مدت ملازمت میں 3ماہ کی توسیع کی بھی منظوری دی گئی۔

وزیراعلیٰ نے ڈیلی ویجز ورکرز کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے جامع پالیسی مرتب کرنے کی بھی ہدایت کی۔


متعلقہ خبریں