امریکی ریاست میری لینڈ میں گھر سے 5 لاشیں برآمد


امریکی ریاست میری لینڈ میں گھر سے 5 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق مرنے والوں میں تین بچے ، ایک خاتون اور ایک مرد شامل ہیں۔ پانچوں افراد کو گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا ہے۔

فائرنگ کا واقعہ بالٹی مور کے شمال مشرق میں واقع رہائشی علاقے میں پیش آیا ۔

یہ بھی پڑھیں:کینیڈا میں چاقو حملے کا دوسرا ملزم گرفتار

پولیس کے مطابق گھر میں لاشوں کی موجودگی کی اطلاع ایک شخص نے دی۔ فائرنگ کرکے قتل کرنے کی وجہ سامنے نہیں آ ٓسکی۔

پولیس نے گھر سے ایک ہتھیار برآمد کر لیا ہے۔ مرنے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔


متعلقہ خبریں