اسمبلیوں کا گھیراؤ کسی صورت قبول نہیں، قمر زمان کائرہ


لاہور: پیپلز پارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ آئینی اور جمہوری  احتجاج کا حق سب  کو ہے لیکن اسمبلیوں کا گھیراؤ کسی صورت قابل قبول نہیں، اس سے کسی کو کوئی فائدہ حاصل نہیں ہو گا۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور ان کی جماعت ایسے اقدام سے گریز کرے کیونکہ یہ کسی طرح بھی ملکی مفاد میں نہیں بلکہ ایسے اقدامات صرف پاکستان کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ اکثریت کی منظوری کے بعد بل کو روکنا غیر جمہوری اقدام  ہے اس کا کوئی فائدہ نہیں کیونکہ اس بل کی منظوری ملک کے لیے فائدہ مند ہے جسے بہت پہلے ہی ہو جانا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اپنے رویے پرنظرثانی کریں، ان کا رویہ سب کے لیے نقصان کا باعث ہے، بل کا اکثریت رائے سے منظور ہونا سب کے لیے خوش آئند ہونا چاہیے نا کہ ایک اچھے عمل کی بلاجواز مخالفت کی جائے۔


متعلقہ خبریں