آرمی چیف آج سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے


راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آج ضلع دادو اور سندھ کے دور دراز علاقوں کا دورہ کریں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آج سندھ کے علاقے دادو کا دورہ کریں گے جہاں وہ سیلاب متاثرین سمیت ریسکیو اور ریلیف میں مصروف پاک فوج کے جوانوں سے ملاقاتیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: دنیاکوسیلاب متاثرین کی بحالی تک پاکستان کوتنہا نہیں چھوڑنا چاہیے،انتونیو گوتریس

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اپنے دورہ سندھ کے دوران ریلیف اور میڈیکل کیمپوں میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ آرمی چیف ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں میں مصروف پاک فوج کے جوانوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

آرمی چیف سندھ کے علاقوں دادو، خیرپور ناتھن شاہ، جوہی، مہر اور منچھر جھیل کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی فضائی جائزہ بھی لیں گے۔


متعلقہ خبریں