کراچی میں بی آر ٹی اورنج لائن بس کا آغاز کر دیا گیا


کراچی: شہر قائد میں بی آر ٹی اورنج لائن بس سروس کا افتتاح کر دیا گیا۔

سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن، سعید غنی اور فیصل ایدھی نے اورنگی اسٹیشن پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عبدالستار ایدھی لائن کا آغاز کر دیا گیا اور عبدالستار ایدھی لائن سندھ حکومت کی جانب سے 100 فیصد فنڈڈ ہے۔

انہوں نے کہا کہ عبدالستار ایدھی لائن کا کرایہ 10 سے 20 روپے رکھا گیا ہے کیونکہ عوام کی مشکلات کا اندازہ ہے اس لیے کرایہ کم رکھا گیا ہے۔ کراچی کے عوام کے لیے مزید ٹرانسپورٹ سہولیات کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دہشتگردی کا مقدمہ:عمران خان کو جے آئی ٹی نے ایک بار پھر طلب کر لیا

شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی میں اس وقت 5 ہزار بسیں چل رہی ہیں اور ٹرانسپورٹرز سے بات کی ہے کہ بسیں لائیں ہم سہولیات دیں گے۔ یہ بہترین اور سستی بس سروس ہے جو جدید طرز کی ہے۔

سندھ کے وزیر سعید غنی نے کہا کہ حکومت سندھ شہریوں کے مسائل کو کم کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور شہریوں کو بھی ان بسوں کا خیال ذاتی پراپرٹی کی طرح رکھنا چاہیے۔ اگر بسوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی تو شہریوں کا نقصان ہو گا۔

فیصل ایدھی نے کہا کہ بس سروس کے آغاز پر سندھ گورنمنٹ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔


متعلقہ خبریں