میں کال دوں گا، پرامن احتجاج کر کے یا زبردستی الیکشن کروائیں گے، عمران خان


پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ میں کال دوں گا، پرامن احتجاج کر کے یا زبردستی الیکشن کروائیں گے،ہمیں نظر آ رہا ہے کہ یہ الیکشن سے بھاگ رہے ہیں۔

گجرانوالہ جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ فیصلہ کیا تھا قوم کو حقیقی آزادی کے لیے تیار کروں گا، تمام ضلعی تنظیموں کو خط لکھ دیا ہے،ضلعی تنظیموں سے کہہ دیا ہے کہ میری کال کا انتظار کرو اور تیاری رکھو، میں تیاری کر رہا ہوں، کبھی بھی کال آ سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حقیقی آزادی کیلئے جیل چھوٹی چیز ہے جان قربان کرنے کیلئے بھی تیار ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت نے تحریک انصاف کو ختم کرنے کی کوشش کی، انہوں نے سمجھا لوگ مٹھائیاں بانٹیں گے لیکن قوم سڑکوں پر آ گئی۔

عمران خان نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں کبھی عوام اس طرح سڑکوں پر نہیں نکلے، ملک میں آج مہنگائی عروج پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ 20لاکھ ٹن ہم نے گندم خریدنی تھی،امریکا کے ڈر سے انہوں نے روس سے گندم اور سستا تیل نہیں لیا، انہوں نے لوگوں پر مہنگائی کا بم گرا دیا۔

دہشتگردی کا مقدمہ: بے گناہ ہوں، مقدمہ خارج کیا جائے، عمران خان کا جے آئی ٹی کو جواب

ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ پیسہ چوری کر کے ملک سے باہر لے کر جاتے ہیں،ان کے پیسے باہر پڑے ہیں جو باہر سے حکم ملے گا وہ کریں گے۔ان کی کوشش ہے کسی طرح عمران خان کو نااہل کیا جائے۔

انہوں نے بجلی،پیٹرول اور گیس کی قیمتیں آسمانوں پر پہنچا دیں،
ہم جب اقتدار میں تھے عالمی منڈی میں تیل 103سے 115ڈالر پر گیا،
آج عالمی منڈی میں تیل 90ڈالر پر آگیا ہے،
ہم نے اپنے لوگوں کو مہنگائی سے تحفظ دیا،
ڈالر آج 230پر پہنچ گیا ہے،
ہمارے دور میں 18روپے یونٹ بجلی تھی، آج 36روپے یونٹ ہوگئی ،
ساڑھے تین سال میں انہوں نے ہمارے خلاف صرف مہنگائی کا شور کیا،
آج معیشت تیزی سے نیچے جا رہی ہے
آئی ایم ایف کہہ رہا ہے کہ معیشت سکڑتی جا رہی ہے،


ٹیگز :
متعلقہ خبریں