پی ٹی آئی کے 11ایم این ایز کے استعفوں کی منظوری کے نوٹیفکیشن معطل


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 11 ایم این ایز کے استعفوں کی منظوری کے نوٹی فکیشن معطل کر دیئے گئے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پی ٹی آئی رکن شکور شاد کی درخواست پر الیکشن کمیشن کے استعفے کی منظوری کے نوٹی فکیشن معطل کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے علی محمد خان، فضل محمد خان، شوکت علی، فخر زمان خان کے استعفے منظور ہوئے تھے، اعجاز شاہ، جمیل احمد، اکرم چیمہ، عبدالشکور شاد کے استعفے بھی منظور کیے گئے تھے۔

الیکشن کمیشن نے13 حلقوں کے ضمنی انتخابات ملتوی کر دیئے

پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب، شیریں مزاری اور شاندانہ گلزار کے استعفے بھی منظور کیے گئے تھے۔


متعلقہ خبریں