ایشیا کپ: سری لنکا پاکستان کو شکست دیکر چھٹی مرتبہ چیمپئن بن گیا

ایشیا کپ: سری لنکا پاکستان کو شکست دیکر چھٹی مرتبہ چیمپئن بن گیا

دبئی: ایشیا کپ کے فائنل میچ میں سری لنکا کی جانب سے دیے جانے والے 171 رنز کے تعاقب میں قومی کرکٹ ٹیم 20 اوورز میں صرف 147 رنز بنا سکی اور اس طرح پاکستان 23 رنز سے فائنل میچ ہار گیا۔

ہم نیوز کے مطابق پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 49 گیندوں پر 55 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جب کہ افتخار احمد 32، بابراعظم 5، آصف علی اور فخرزمان بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہوئے۔

ایشیا کپ کے فائنل میچ میں سری لنکا کی جانب سے پرامود ماڈوشن نے چار اور ہسارنگانے تین وکٹیں حاصل کیں۔

بھارت ایشیا کپ سے باہر؟اب بیٹھ کر اگر مگر سوچے گا

ایشیا کپ: 171 رنز کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری،3 وکٹوں کے نقصان پر 97 رنز

پاکستان کی جانب سے محمد رضوان اور افتخار احمد نے 59 گیندوں پر 71 رنز کی شاندار پارٹنر شپ بنائی تھی لیکن 93 کے مجموعے اسکور پر افتخار احمد آؤٹ ہو گئے تھے۔ انہوں نے 31 گیندوں پر 32 رنز بنائے تھے۔

سری لنکا نے پاکستان کو تیسری بار ایشیا کپ کے فائنل میں شکست دی ہے. سری لنکا کی ٹیم اس سے قبل 1986 اور 2014 میں بھی پاکستان کو فائنل میں ہراچکی ہے۔

حارث رؤف نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 50 وکٹیں مکمل کر لیں

واضح رہے کہ سری لنکا کی جانب سے راجاپکسا نے 71 رنز کی شاندار اور ناقابل شکست اننگز کھیلی ہے جب کہ ہاسا رنگا 36 اور ڈی سلوا 28 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 3 سری لنکن بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی جب کہ نسیم شاہ، شاداب اور افتخاراحمد نے بھی ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ایشیا کپ: سری لنکا نے جیت کیلئے پاکستان کو 171 رنز کا ہدف دے دیا

بھانوکا راجا پکسا کی شاندار بلے بازی کی بدولت سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر170 رنز بنائے تھے۔

ایشیا کپ: میچ ہارنے کے بعد افغانیوں نے پاکستانی تماشائیوں کو کرسیاں ماریں

سری لنکا کی بیٹنگ لائن بھی شروع میں مشکلات کا شکار تھی جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ 15 اوورز کے اختتام پر 6 وکٹوں کے نقصان پہ صرف 117 رنز بنائے گئے تھے۔

سری لنکا کے اوپنر کوشل مینڈس اور پاتھم نسانکا 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے جب کہ گھنا تھیلاکا ایک رن پر حارث رؤف کی گیند پر بولڈ ہوگئے تھے۔

افتخار احمد نے بلے بازدھننجایا ڈی سلوا کو 28 رنز پر پویلین بھیج دیا تھا جب کہ کپتان داسن شانکا  2 رنز بنا کر شاداب کی گیند پر بولڈ ہوگئے تھے۔

سری لنکا کی جانب سے کھیلنے والے ہسارنگا بھی 21 گیندوں پر 36 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے۔

ایشیا کپ: میچوں پر آن لائن جوا کرانے والے بکی گرفتار

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

ایشیا کپ کے فائنل میں کھیلنے والی پاکستان کی قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی تھیں۔ ٹیم میں عثمان قادر اور حسن علی کی جگہ نسیم شاہ اور شاداب خان کی واپسی ہوئی تھی۔

میچ کے آغاز سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا تھا کہ کوشش کریں گے کہ سری لنکا کو کم سے کم ٹوٹل پر آؤٹ کریں، پاکستانی ٹیم کا اعتماد بلند ہے، ایونٹ میں ہرکھلاڑی نے پرفارم کر کے دکھایا ہے۔

نسیم شاہ کے دو چھکے، ایک جیت سے دو شکار، پاکستان کے دونوں پڑوسی ایشیا کپ سے باہر

پاکستان کی ٹیم کپتان بابراعظم، محمد رضوان، فخر زمان، افتخار احمد، خوشدل شاہ، آصف علی، محمد نواز، شاداب خان، نسیم شاہ ، حارث رؤف اور محمد حسنین پر مشتمل تھی۔

سری لنکا کی ٹیم کپتان دسن شناکا، کوشل مینڈس، پاتھم نسانکا، دھننجیا ڈی سلوا، دنوشکا گوناتھیلاکا، بھانوکا راجا پکسے، چمیکا کرونارتنے، ونندو ہسارانگا ڈی سلوا، مہیش تھیکشنا، پراموڈ مدوشن اور دلشن مدھوشنکا پر مشتمل تھی.

سری لنکا کی ٹیم 11 ویں مرتبہ ایشیا کپ کا فائنل کھیل رہی تھی جب کہ قومی ٹیم کو پانچویں مرتبہ فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل ہوا تھا۔

پاکستان کی کرکٹ ٹیم اب تک 2 مرتبہ جب کہ سری لنکا کی ٹیم 5 مرتبہ ٹرافی اپنے نام کرچکی تھی، اب وہ چھٹی مرتبہ چیمپئن بن گئی ہے۔

ایشیا کپ: سری لنکا نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی

گرین شرٹس دس سال سے یہ ٹائٹل جیتنے کے منتظر تھی جب کہ سری لنکا نے اس سے قبل 2014 میں ایشیا کپ جیتا تھا۔


متعلقہ خبریں