انضمام الحق کا بابر اعظم اور فخر زمان کو مشورہ


اسلام آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ بابر اعظم اور فخر زمان وکٹ پر رکنے کے لیے نہیں بلکہ رنز بنانے کے لیے آئیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایشیا کپ کے فائنل سے قبل قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور بلے باز فخر زمان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آج انشا اللہ ہم پاکستان کی جیت کا جشن منائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم کو میرا مشورہ ہے مثبت کھیلیں اور بیٹر کو ہمیشہ رنز بنانے سے اعتماد ملتا ہے اور انہیں چاہیے کہ سری لنکا کے خلاف آج میچ میں باؤلر پر اٹیک کریں جس کی وجہ سے وہ دباؤ کا شکار ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: میں کیپٹن ہوں، پوچھے بغیر ریویو لینے پر بابر اعظم کا رد عمل

انضمام الحق نے کہا کہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور بلے باز فخر زمان کو مشورہ دوں گا کہ وہ وکٹ پر رکنے کے لیے نہیں بلکہ رنز بنانے کے لیے آئیں۔

انہوں نے کہا کہ سری لنکا کی ایسی بولنگ نہیں ہے کہ ہم کھیل نہ سکیں اور اگر ہم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور بورڈ پر 170 یا 175 رنز کیے تو ہمارے باؤلرز روک لیں گے۔


متعلقہ خبریں