کبھی اتنے بڑے پیمانے پر موسمیاتی تباہی نہیں دیکھی جتنی پاکستان میں ہوئی، انتونیو گوتریس

فوٹو: فائل


 اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس  کا کہنا ہے کہ اتنے بڑے پیمانے پر موسمیاتی تباہی نہیں دیکھی جتنی کہ پاکستان میں سیلاب کے باعث ہوئی ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ میں نے آج تک اتنے بڑے پیمانے پر موسمیاتی تباہی نہیں دیکھی جتنی کہ پاکستان میں سیلاب کے باعث ہوئی ہے۔

اُنھوں نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ایسے وقت میں جب ہماری زمین گرم ہو رہی ہے تو تمام ممالک موسمیاتی تبدیلیوں  کے باعث وہ نقصانات اٹھا رہے ہیں جن سے نمٹنا ان کے بس کی بات نہیں ہے۔


اُنھوں نے لکھا کہ یہ ایک عالمی بحران ہے اور عالمی رد عمل چاہتا ہے۔ انہوں نے اپنی ٹویٹ میں پاکستان میں ہونے والی سیلاب کی تباہ کاریوں کی ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:یواین سیکرٹری جنرل واپس روانہ، سیلاب سے تباہی کےذمہ دار جی ٹوئنٹی ممالک قرار

انتونیو گوتریس پاکستان میں سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کے واپس روانہ ہو گئے  ہیں۔ انہوں نے دورے کے دوران  سندھ اور بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا، ساتھ ہی سیلاب متاثرین کے کیمپس کا دورہ کیا۔

ان کا کہنا تھا  کہ پاکستان ماحولیاتی آلودگی کا ذمہ دار نہیں مگر دوسروں کی پیدا کردہ آلودگی کا شکار ہے۔ انہوں نے سیلاب سے تباہی کا ذمہ دار جی ٹوئنٹی ممالک کو قرار دیا ہے۔


متعلقہ خبریں