عمران خان کے بغیر سیاست کچھ نہیں، وہ سیاست کا مرکز ہیں، عوام مائنس ون کامیاب نہیں ہونے دیں گے، اسلم اقبال


لاہور: صوبہ پنجاب کے سینئر وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ گزشتہ چار ماہ سے عمران خان کو سیاست سے باہر کرنے باتیں ہو رہی ہیں، تحریک انصاف سمجھتی ہے کہ عمران خان نے بغیر سیاست کچھ نہیں ہے، وہ اس وقت سیاست کا مرکز بن چکے ہیں۔

میں کال دوں گا، پرامن احتجاج کر کے یا زبردستی الیکشن کروائیں گے، عمران خان

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے صوبہ پنجاب کے مشیر اطلاعات و نشریات عمر سرفراز چیمہ کے ہمراہ منعقدہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام مائنس ون کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، پی ڈی ایم کی سیاست ایک ہی ہے، پیسہ کھاؤ اور اپنوں کو نوازو۔

میاں اسلم اقبال نے کہا کہ عمران خان کی ایک کال پر پورے پاکستان کے عوام باہر نکلتے ہیں، کوئی بندہ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔ انہوں ںے کہا کہ عمران خان احتساب وہی سے شروع کریں گے جہاں سے روکا تھا۔

پنجاب کے سینئر وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا کہ اگلے مہینے بجلی کی قیمت اور بڑھنے جا رہی ہے، پوری دنیا میں تیل کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں ، یہ مہنگا کر رہے ہیں، ہمارے دور میں ساڑھے 1400 فیکٹریاں لگیں جب کہ ان کے دور میں بجلی مہنگی ہونے سے فیکٹریاں بند ہو رہی ہیں۔

عمران کو نااہل کرنا، مائنس کرنا اور جیل بھیجنا ممکن نہیں، شیخ رشید

انہوں ںے کہا کہ حکومت پنجاب سیلاب سے متاثرہ افراد کے نقصانات کا ازالہ کرے گی، سیلاب میں جن کے گھر کا نقصان ہوا ہے ان کو10 لاکھ روپے فراہم کریں گے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اور صوبائی مشیر اطلاعات و نشریات عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے کوشا ں ہے، ریسکیو کا کام تقریبا مکمل ہوچکا ہے۔

عمران خان جیل گیا تو لگ سمجھ جائے گی، رانا ثنا اللہ

ہم نیوز کے مطابق عمر سرفراز چیمہ نے سیاسی مخالفین پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار پر مسلط ہونے کےعلاوہ ان کے پاس عوام کے لیے کوئی منصوبہ نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں