پاکستان کیلئے مشکل وقت ہے، دو سال کیلئے قرضوں اور سود کی ادائیگی مؤخر کی جائے، چودھری سرور

پاکستان کیلئے مشکل وقت ہے، دو سال کیلئے قرضوں اور سود کی ادائیگی مؤخر کی جائے، چودھری سرور

فوٹو: فائل


اسلام آباد: سابق گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ سیلاب سے ہمارا دس بلین ڈالرز سے زائد کا نقصان ہوا ہے، عالمی برادری کو ہماری مدد کے لیے آگے بڑھنا ہو گا، دو سال کے لیے قرضوں اور سود کی ادائیگی مؤخر کی جائے۔

یواین سیکرٹری جنرل واپس روانہ، سیلاب سے تباہی کےذمہ دار جی ٹوئنٹی ممالک قرار

ہم نیوز کے مطابق ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے سابق گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا کہ پاکستان کے لئے مشکل وقت ہے، میں نے مختلف بین الاقوامی لیڈرز سے بھی رابطہ کیا ہے، عالمی برادری کو ہماری مدد کیلئے آگے بڑھنا ہوگا۔

چودھری سرور نے کہا کہ کاربن اخراج میں ہمارا ایک فیصد حصہ نہیں ہے لیکن ہم سب سے زیادہ متاثر ہیں، مخیر حضرات سوچیں اور مشکل وقت میں مدد کے لیے آگے بڑھیں۔

انہوں نے کہا کہ متاثرین کو خوراک کی نہیں، ٹینٹس کی ضرورت ہے،سیاستدانوں سے اپیل ہے کہ ایسے موقع پر سیاست نہ کریں۔

وزیراعلیٰ کی اقوام متحدہ کے ہیومینٹیرین کوآرڈینیٹر سے ملاقات: امداد دینے کیلئے کمیٹی بنانے پر اتفاق

ہم نیوز کے مطابق سابق گورنرپنجاب چودھری سرور نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ خدارا! اپنے اداروں کو مضبوط کریں اور دیکھ کر امداد دیں۔


متعلقہ خبریں