پیپلزپارٹی نے گلگت بلتستان اصلاحی پیکج مسترد کر دیا


لاہور: پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان کے متعلق وزیراعظم  کے اصلاحی پیکیج کو مسترد کر دیا ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان کے اصلاحی پیکج پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم گلگت بلتستان اسمبلی کا قانون سازی کا اختیار واپس کریں، گلگت بلتستان میں قانون سازی اختیار اسمبلی سے چھین کر افسر شاہی کو دینا شرمناک  ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ لوگوں کا بنیادی حق چھیننے سے حالات خراب اور سیاسی استحکام کے لیے مسائل پیدا ہوں گے، پیپلزپارٹی، وزیراعظم کے اس نام نہاد  پیکیج کو مسترد کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر فاٹا  کے متعلق صدر مملکت کے پاس قانون سازی کا اختیار نہیں رہا  تو گلگت کے عوام سے کیوں چھینا جا رہا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے  بابا جان سمیت گلگت بلتستان کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے والے سیاسی کارکنوں کو رہا کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔


متعلقہ خبریں