خیبرپختونخوا اسمبلی میں تمام ایڈہاک اساتذہ کو مستقل کرنے کا بل منظور

خیبرپختونخوا اسمبلی میں تمام ایڈہاک اساتذہ کو مستقل کرنے کا بل منظور

پشاور: صوبہ خیبرپختونخوا اسمبلی نے تمام ایڈہاک اساتذہ کو مستقل کرنے کا بل منظور کر لیا ہے۔

کے پی اساتذہ کی بڑی تعداد کا بنی گالہ میں احتجاج، عمران خان کی ہمشیرہ کے گھر داخل

ہم نیوز کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم شہرام ترکئی نے کہا ہےکہ خیبرپختونخوا اسمبلی نے تمام ایڈہاک اساتذہ کو مستقل کرنے کا بل منظور کر لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بل کی منظوری سے صوبے کے 38 ہزار ایڈہاک اساتذہ مستقل ہوں گے اور مستقل ہونے والے اساتذہ میں گریڈ 12 سے لے کر گریڈ 16 تک کے اساتذہ شامل ہیں۔

چیف جسٹس نے اساتذہ سے بدتمیزی پراپنے زمانے کی سزا بتا دی

ہم نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کے وزیر تعلیم شہرام ترکئی نے واضح کیا کہ بل کی منظوری کے بعد ضم اضلاع کے بھی 2017 میں بھرتی ہونے والے اساتذہ مستقل ہوں گے۔


متعلقہ خبریں