عمران خان سیلاب کی صورتحال میں بھی سیاست کر رہے ہیں،طلال چودھری

عمران خان چھپ چھپ کر امریکی سفیر کو کالز کر رہے ہیں، تعلقات کی بہتری کیلئے کوشاں ہیں، طلال چودھری

مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان سیلاب کی صورتحال میں بھی سیاست کر رہے ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اداروں کو دھمکانا عمران خان کا وطیرہ بن چکا ہے، اداروں کیخلاف ان کی تمام سازشیں ناکام ہوچکی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ہر روز عوام کے سامنے بےنقاب ہو رہے ہیں۔ پنجاب میں 40 روپے فی کلو والا آٹا 100 روپے فی کلو میں مل رہا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا تھا کہ تحریک انصاف کا فتنہ اور فساد جلد عوام کے سامنے بے نقاب ہوجائے گا۔

عمران خان چھپ چھپ کر امریکی سفیر کو کالز کر رہے ہیں، تعلقات کی بہتری کیلئے کوشاں ہیں، طلال چودھری

ان کا کہنا تھا کہ سیلاب سے بجلی کا نظام بھی متاثر ہوا اور بجلی سپلائی میں رکاوٹ آئی تھی تاہم دن رات کی محنت کے بعد بجلی کا نظام مکمل بحال کر دیا ہے۔ اب صرف معمول کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دادو کا گرڈ اسٹیشن بلوچستان اور جنوبی سندھ کی سپلائی کے لیے بہت اہم ہے لیکن پانی اس کی طرف بڑھ رہا ہے اور خطرہ موجود ہے۔ ہم دادو گرڈ اسٹیشن کو بچانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔ دادو شہر چاروں طرف سے پانی میں گھرا ہوا ہے۔

خرم دستگیر نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں سیلاب سے بجلی کے کھمبے بھی پانی میں بہہ گئے تھے۔ ملک میں خسارے والے فیڈرز میں معمول کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔


متعلقہ خبریں