امپورٹڈ حکومت نے ٹیلی تھون کی نشریات رکوا کر نئی سطح تک گراوٹ کامظاہرہ کیا، عمران خان

پی ٹی آئی کا دباؤ قبول نہ کرنے اور جلد الیکشن کیلئے دباؤ بڑھانے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے ٹیلی تھون کی نشریات کو رکوایا اور نئی سطح تک گراوٹ کامظاہرہ کیا ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ پہلےانہوں نےچینلز پر ٹیلی تھون نہ دکھانےکےحوالے سےدباؤ ڈالا، دھمکیوں کے باوجود جب چند چینلز نےنشریات جاری رکھیں تو انہوں نےکیبل آپریٹرز کو دھمکایا، اس سےثابت ہوتا ہےکہ قوم میں ہماری بڑھتی ہوئی مقبولیت سےیہ کس قدرخوفزدہ ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ انہیں یہ بھی عِلم ہےکہ لوٹ مار کی طویل تاریخ کےباعث پیسوں کےمعاملےمیں کوئی ان پر اعتماد کو تیار نہیں۔

تحریک انصاف نے حکومت پر عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کا الزام لگادیا

ان کا کہنا تھا کہ مجھےاور میری جماعت کو نشانہ بنانےکیلئےانہوں نےسیلاب متاثرین کیلئےعطیات جمع کرنےکی راہ میں روڑے اٹکانے کی کوشش کی، یہ بےحسّی ناقابلِ تصوّر ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سب کے باوجود ہم محض 2 گھنٹوں میں 5.2 ارب روپے جمع کرنےمیں کامیاب رہے،میں دیارِغیرخصوصاًامریکہ میں مقیم پاکستانیوں سمیت عطیہ کرنے والے ہر ایک فرد کا مشکور ہوں۔


متعلقہ خبریں