الیکشن کمیشن نے عمران خان کو شو کاز نوٹس جاری کردیا، ذاتی حیثیت میں طلب

عمران خان کی لاہور سے راولپنڈی آمد کی تیاریاں مکمل

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے۔

میں کال دوں گا، پرامن احتجاج کر کے یا زبردستی الیکشن کروائیں گے، عمران خان

ہم نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق وزیراعظم عمران خان کو ذاتی حیثیت میں 27 ستمبر کو طلب کیا ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں تحریری جواب بیرسٹر گوہر اور فیصل چودھری ایڈوکیٹ کی جانب سے جمع کرایا گیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکریٹری اسد عمر اور پی ٹی آئی کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چوہدری کا جواب بھی غیر تسلی بخش قرار دے دیا ہے۔

عمران خان، اسد عمر اور فواد چودھری کو توہین الیکشن کمیشن کے نوٹسز جاری

ہم نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے اسد عمر اور فواد چودھری کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے 27 ستمبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے۔


متعلقہ خبریں