آرمی چیف کی تعیناتی پر بات قبل از وقت ہے، خواجہ آصف


وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی پر بات قبل از وقت ہے، ان کے عہدے، تعیناتی اور ادارے کو متنازع نہ بنایا جائے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نےکہا کہ فوج کو سیاست میں گھسیٹنا ادارے کے وقار کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے، عمران خان سوچے سمجھے منصوبے کے تحت معاملے کو متنازع بنا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنی خواہش پوری کرنا چاہتے ہیں جو پوری نہیں ہو گی۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ جنرل باجوہ کی ریٹائرمنٹ کے متعلق کوئی حل نکالا جا سکتا ہے، جو بھی کروں گا آئین کے دائرہ کار میں رہ کر کروں گا۔

الیکشن کمیشن نے عمران خان کو شو کاز نوٹس جاری کردیا، ذاتی حیثیت میں طلب

انہوں نے کہا کہ میں نے کہا تھا آرمی چیف کی پوزیشن بہت اہم ہے، میرٹ پر تقرری ہونی چاہیے، کہا تھا نواز شریف اور آصف زرداری میرٹ کا فیصلہ نہیں کر سکتے، ایک ملک سے مفرور ہے، آصف زرداری 30 سال سے پیسے چوری کر رہا ہے، ان کی ترجیح میرٹ نہیں بلکہ اپنے پیسے بچانا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ میری حکومت پاکستان کی بہتری کیلئے نہیں گرائی گئی ان کے اپنے مفادات تھے، اگر شفاف انتخابات میں یہ جیت جائیں پھر نئے آرمی چیف کا انتخاب کریں، یہ مجھے کوئی ایسا روڈ میپ دیدیں جس سے بہتری ہوتی نظر آرہی ہو، یہ لوگ جتنی دیر بیٹھے رہیں گے ملک کیلئے اتنا ہی نقصان دہ ہو گا۔

مجھے نواز ،الطاف سے نہ ملائیں، دہشتگردی کا مقدمہ ملک کی توہین، عمران خان

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ نئی حکومت کے لیے سب سے  پہلے سیاسی استحکام لانا ضروری ہوگا، اگر آپ کے پاس سیاسی استحکام نہیں تو معاشی استحکام نہیں آسکتا، ملک میں سیاسی استحکام نہ ہوا تو معاشی استحکام آ ہی نہیں سکتا، سنجیدگی نہ دکھائی گئی تو ملک ہاتھ سے نکل جائے گا۔


متعلقہ خبریں