سیلاب متاثرین کے لیے 9 ممالک اور 3 عالمی تنظیموں کے 82 طیارے امداد لیکر پہنچ چکے


پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 9 ممالک اور 3 عالمی تنظیموں کے 82 طیارے امداد لیکر پہنچ چکے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق متحدہ عرب امارات سے 37 ترکیہ سے 12 ، امریکہ سے 10 اور چین سے چار طیارے امدادی سامان لیکر پاکستان پہنچے ہیں۔

ترجمان کے مطابق ازبکستان، ترکمانستان اور فرانس سے ایک ایک طیارہ امدادی سامان لیکر پہنچا ہے ۔ عالمی ادارہ خوارک نے 3 اور یونیسف کے 2 طیارے سیلاب متاثرین کے لیے سامان لیکر پہنچے ہیں۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین نے امدادی سامان کے 6 طیارے بھیجے ہیں۔


متعلقہ خبریں