عمران خان کا حقیقی مسئلہ ذاتی انا، تکبر اور اقتدار کی ہوس ہے، مریم اورنگزیب


اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا حقیقی مسئلہ ذاتی انا، تکبر اور اقتدار کی ہوس ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان دھونس، دھمکی اور گالی سے این آر او مانگ رہے ہیں اور یہ حقیقی آزادی نہیں بلکہ اپنی کرپشن چھپانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو سیلاب میں ڈوبا ملک اور لوگ نظر نہیں آ رہے اور ان کا مقصد کوئی انتخابات نہیں بلکہ اپنے مقدمات ختم کرانا ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: صنعتیں بند، کاروبار متاثر، لوگ پریشان ہیں، حماد اظہر

مریم اورنگزیب نے کہا کہ بیرونی سازش؟ حقیقی آزادی؟ الیکشن کمشنر؟ کرپشن کا این آر او؟ چیئرمین پی ٹی آئی فیصلہ کریں آپ کا مسئلہ کیا ہے؟ وہ بیرون ملک سازش نہیں بلکہ فارن فنڈنگ کی حقیقی سازش سے این آر اور چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان بیمار، شکست خوردہ ذہنیت اور کرپٹ انسان ہے جو فرح گوگی اور بشریٰ بی بی کے لیے این آر او مانگ رہے ہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف امریکہ کے خلاف بیان بازی کرتے ہیں اور چھپ چھپ کر ملاقاتیں بھی کرتے ہیں۔

وفاقی وزیرنے کہا کہ عمران خان بتائیں الیکشن کمشنر نے آخر کیا گناہ کیا؟ 8 سال سے زیر التوا فارن فنڈنگ کیس میں فیصلہ ہی تو سنایا ہے، آپ نے الیکشن کمشنر سے کس چیز کی گارنٹی لی تھی؟


متعلقہ خبریں