کوہاٹ: تھانے پر ہینڈ گرنیڈ حملہ، ایس ایچ او سمیت 5 افراد زخمی


کوہاٹ: تھانے پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں ایس ایچ او سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

افغانستان سے دہشت گردوں کی پاکستانی فوجیوں پر فائرنگ: 3 جوان شہید

ہم نیوز کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے تھانہ بلی ٹنگ پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا جس کے باعث ایس ایچ او سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

زخمیوں میں تین پولیس اہلکار اور دو راہ گیر شامل ہیں۔ ہینڈ گرنیڈ حملے سے پولیس موبائل کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

تھانے پر ہینڈ گرنیڈ حملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

سوات: امن کمیٹی کے رکن کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ، ادریس خان سمیت 5 افراد جاں بحق

ہم نیوز کے مطابق پولیس اور متعلقہ اداروں نے جائے وقوع سے ثبوت و شواہد اکھٹے کیے ہیں اور ساتھ ہی علاقے میں سرچ آپریشن بھی کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں