کینیڈا میں فائرنگ: پاکستانی نژاد کینیڈین شہری جاں بحق، 2 زخمی

کینیڈا میں فائرنگ: پاکستانی نژاد کینیڈین شہری جاں بحق، 2 زخمی

ملٹن: کینیڈا کے شہر ملٹن میں ہونے والی فائرنگ سے پاکستانی نژاد کینیڈین شہری جاں بحق اور دو افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

خالصتان ریفرنڈم کے لیے کینیڈا میں 18 ستمبر سے ووٹنگ کا آغاز ہو گا

ہم نیوز نے گلوبل نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملٹن میں ہونے والی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے پاکستانی نژاد کینیڈین شہری کی شناخت شکیل اشرف کے نام سے کی گئی ہے۔ مرحوم نے پسماندگان میں ایک بیوہ اور تین بیٹیاں سوگوار چھوڑی ہیں۔

کینیڈین ذرائع ابلاغ کے مطابق شکیل اشرف آٹو ورکشاپ کے مالک تھے، اہل علاقہ اور گاہک انہیں شکیل بھائی کے نام سے پکارتے تھے۔ مرحوم کی ایم کے آٹو ریپئرز کے نام سے ورکشاپ تھی، جب انہیں گولی لگی اس وقت وہ اپنی ورکشاپ پرہی تھے۔

کینیڈا میں چاقو کے وار سے 10 افراد ہلاک

ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور کو ہملٹن شہر میں ہلاک کردیا گیا ہے جس کی شناخت 30 سالہ شان پیٹری کے نام سے کی گئی ہے۔

ہم نیوز نے ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کینیڈا کے شہروں مسی ساگا، ملٹن اور ہملٹن میں فائرنگ کر کے قتل کرنے والا ایک ہی شخص تھا جسے ہلاک کیا جا چکا ہے۔

کینیڈا میں چاقو حملے کا دوسرا ملزم گرفتار

واضح رہے کہ کینیڈا کے شہروں میں کی جانے والی فائرنگ سے ایک پولیس افسر اور ایک پاکستانی نژاد شہری جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اس سلسلے میں مزید تفتیش و تحقیق کی جا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں