افغانستان سے دہشت گردوں کی پاکستانی فوجیوں پر فائرنگ: 3 جوان شہید


راولپنڈی: افغانستان سے دہشت گردوں نے کرم خرلاچی میں پاکستانی فوجیوں پر فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں تین جوانوں نے جام شہادت نوش کرلیا ہے۔

شمالی وزیر ستان میں آپریشن: 4 دہشت گرد ہلاک، کیپٹن سمیت 5 جوان شہید

ہم نیوز نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا ہے کہ بین الاقوامی سرحد پار افغانستان سے دہشت گردوں نے خرلاچی ضلع کرم میں پاکستانی فوجیوں پر فائرنگ کی، پاک فوج کے جوانوں کی جانب سے دہشت گردوں کو بھرپور جواب دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے مؤثر جواب سے دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان ہوا، پاک فوج کے جوانوں نے دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کیا۔

سوات: امن کمیٹی کے رکن کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ، ادریس خان سمیت 5 افراد جاں بحق

فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے تین جوان شہید ہو گئے، شہدا میں نائیک محمد رحمان، نائیک معاویز خان اور سپاہی عرفان اللہ شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید نائیک محمد رحمان کی عمر 32 سال، تعلق کرک سے تھا، شہید نائیک معاویز خان کی عمر 34 سال، تعلق جمرود خیبر سے تھا، شہید سپاہی عرفان اللہ کی عمر 27 سال، تعلق درگئی مالاکنڈ سے تھا۔

ہرنائی میں دہشت گردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ،2جوان شہید

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے پاکستان کے خلاف افغانستان کی سرزمین کے استعمال کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ  افغان حکومت مستقبل میں ایسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دے گی۔


متعلقہ خبریں