آرمی چیف کی تعیناتی پر کوئی تنازع نہیں، وزیراعظم وقت پر ہی تقرری کریں گے، شاہد خاقان عباسی

شاہد خاقان عباسی (shahid khaqan abbasi)

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی پر کوئی تنازع نہیں، وزیراعظم وقت پر ہی تقرری کریں گے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ آرمی چیف کی ایکسٹیشن پر غور ہو رہا ہے، سینئر جنرلز میں سے کوئی ایک آرمی چیف بنے گا، اس میں کوئی ابہام نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کے تقررکا حق 2019میں عمران خان کےپاس تھا مگراب نہیں ہے۔

خیال رہے کہ صحافیوں سے گفتگو میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی نئے الیکشن تک موخرکرنے پر بات کی ، نئی حکومت نئے آرمی چیف کا فیصلہ کرے ،،کبھی نہیں کہا کہ آرمی چیف کون ہو ،ہمیشہ کہاکہ آرمی چیف کی تعیناتی میرٹ پر ہونی چاہئے۔

عمران خان نے کہا کہ دو خاندانوں کو کبھی بھی آرمی چیف کا نام سلیکٹ نہیں کرنا چاہئے۔

جنرل باجوہ کی ریٹائرمنٹ کے متعلق حل نکالا جاسکتا ہے، یہ انتخابات جیت جائیں تو نئے آرمی چیف کا انتخاب کریں، عمران خان

انہوں نے کہا کہ نواز شریف جب پاکستان آئے گا تو تاریخی استقبال کروں گا، مائنس ون فارمولا لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے،ان کو معلوم ہے عمران خان کے ہوتے ہوئے میچ نہیں جیت سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب میری گرفتاری کی باتیں کی جا رہی تھیں تو اپنا بیگ تیار کر لیا تھا ،بیگ میں کتابیں رکھی تھیں تا کہ جیل میں مطالعہ کرتا رہوں۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے خود کہا اس وقت پاکستان میں کمزورترین حکومت ہے۔


متعلقہ خبریں