17سے 18 ستمبر کے دوران بھارت ستلج اور چناب میں پانی چھوڑ سکتا ہے، این ڈی ایم اے

دریائے چناب: پانی کی سطح بلند ہونے پر ملحقہ آبادیوں کو الرٹ جاری

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ 17 سے 18 ستمبر کے دوران بھارت ستلج اور چناب میں پانی چھوڑ سکتا ہے۔

این ڈی ایم اے کی سیلاب سے متعلق ایڈوائزری جاری کردی۔ این ڈی ایم کے مطابق 17سے 18 ستمبر کے دوران بھارت ستلج اور چناب کو متاثر کرسکتا ہے۔

این ڈی ایم اے کی ایڈوائزی میں کہا گیا ہے کہ ستلج، راوی، چناب اور ندی نالوں میں پانی کا بہاو بڑھ سکتاہے۔

یہ بھی پڑھیں:سیلاب زدہ علاقوں میں سڑکوں اور بجلی کی بحالی کا کام جاری

این ڈی ایم اے نے ہدایت کی کہ خطرے سے دوچار علاقوں کو پیشگی خبردار کیا جائے۔ تمام متعلقہ وفاقی ، صوبائی اور ضلعی محکموں کو احتیاط کرنے کی ہدایت بھی کردی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں