پیپلز پارٹی قوم بناتی، نواز شریف بگاڑتے ہیں ، چانڈیو


کراچی: سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کا حل صرف پیپلز پارٹی کے پاس ہے اور کسی کے پاس نہیں اس لیے عوام کی ساری امیدیں پیپلز پارٹی سے ہی وابستہ ہیں۔

اپنے ایک بیان میں مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ مخالفین کے پاس لڑائی اورالزام تراشی کے علاوہ کچھ نہیں، عوام کی کسی کو کوئی پروا نہیں اگر الزام تراشی کے بجائے عوامی مسائل کے حل پر توجہ دی جائے تو زیادہ بہتر ہے۔

انہوں نے نوازشریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک قوم بناتی ہے اور نوازشریف اسے منتشرکر دیتے ہیں جبکہ ان کے ساتھ  ساتھ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان بھی اسی راستے  پر گامزن ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے سارے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، عوام کو کوئی ریلیف نہیں ملا بلکہ لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے دعوے داروں نے پورے ملک سے بجلی ہی چھین لی۔

سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی نے یہ بھی کہا کہ تبدیلی کے دعوے تو بہت کیے گئے لیکن دعوے داروں نے نہ کوئی اسپتال بنایا نہ ہی یونیورسٹی اور نہ ہی کوئی اسکول، یہ سب بس باتوں تک محدود ہے۔


متعلقہ خبریں