سیلاب فنڈز خرچ کرنے کیلئے مشترکہ منصوبہ بندی چاہتے تھے، فواد چودھری

ن لیگ کے کچھ ایم پی ایز رابطے میں ہیں، سیٹ ایڈجسٹمنٹ چاہتے ہیں، فواد چودھری

رہنما تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سیلاب زدگان کی امداد کیلئے قائم فنڈز میں رقوم جمعُ کرانے کا سلسلہ جاری ہے اور ہم یہ فنڈز خرچ کرنے کیلئے مشترکہ منصوبہ بندی چاہتے تھے۔

فواد چوہدری نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ پر لکھا کہ عمران خان آج سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کیلئے تونسہ پہنچیں گے، سیلاب زدگان کی امداد کیلئے قائم فنڈز میں رقوم جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے اور ہم یہ فنڈز خرچ کرنے کیلئے مشترکہ منصوبہ بندی چاہتے تھے۔

لیکن وفاقی حکومت کی عدم دلچسپی کا عالم یہ ہے کہ کوئی جواب نہیں بہرحال ہماری تیاری جاری ہے۔


متعلقہ خبریں